زیادہ رومانوی ہونے پر فیصل رحمان کو می ٹو سے ڈرانا شروع کر دیا تھا، حنا الطاف

ہفتہ 11 جنوری 2020 15:04

زیادہ رومانوی ہونے پر فیصل رحمان کو می ٹو سے ڈرانا شروع کر دیا تھا، ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2020ء) اداکارہ و میزبان حنا الطاف نے کہا ہے کہ اداکار فیصل رحمان کیساتھ رومانوی سین کرنا سب سے مشکل رہا کیونکہ وہ کچھ زیادہ ہی رومانوی ہو جاتے ہیں۔اداکارہ نے ناشپاتی پرائم کے شو ’ٹو بی اونسٹ‘ میں ایک انٹرویو دیا تھا جس کی مکمل قسط اب یوٹیوب پر ریلیز کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس ویب شو کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے جس میں اداکارہ حنا الطاف فیصل رحمن کے ساتھ رومانوی سین کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ’میں نے عماد عرفانی کے ساتھ بھی رومانوی سین کیے ہیں لیکن اداکار فیصل رحمان کے ساتھ رومانوی سین کرنا سب سے مشکل رہا‘۔

حنا الطاف نے کہا کہ فیصل رحمان بہت زیادہ ہی رومانوی ہو جاتے ہیں، یعنی اگر کسی سین میں انگلی پکڑنی ہو گی نا تو وہ بندہ ہاتھ پکڑ لیتا ہے، مجھے اپنا الارم آن رکھنا پڑتا ہے کہ بس ابھی کچھ ہو جائے گا جس پر شو کے میزبان مزاحیہ انداز میں کہتے ہیں کہ یہ رومانٹک نہیں ہے اسے کیس کہتے ہیں کیونکہ آپ ان کو انگلی دیتی ہیں تو وہ ہاتھ پکڑ لیتے ہیں۔جس پر اداکارہ حنا الطاف نے کہا کہ میں نے تو فیصل رحمان کو ’می ٹو‘ کہہ کر ڈرانا شروع کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ میری سیاست میں صفر دلچسپی ہے۔

متعلقہ عنوان :