تلاپیہ مچھلی کی مظفرگڑھ کے تالابوں میں کامیابی سے افزائش جاری

ہفتہ 11 جنوری 2020 16:11

تلاپیہ مچھلی کی مظفرگڑھ کے تالابوں میں کامیابی سے افزائش جاری
مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2020ء) تھائی لینڈ سے آئی مچھلی کی مظفرگڑھ کے تالابوں میں کامیابی سے افزائش جاری، سخت جان ہونے کی وجہ سے کھارا پانی ہو یا پھر موسمی اثرات اس مچھلی کے سامنے کسی کا زور نہیں چلتا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ میں 3 ہزار ایکڑ رقبہ پر مچھلی کی مختلف اقسام کی فارمنگ ہو رہی ہے لیکن گزشتہ چند سالوں سے تھائی لینڈ سے درآمد شدہ تلاپیہ مچھلی زیادہ پیداوار اور سخت جان ہونے کی وجہ سے فش فارمرز کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔

اس حوالے سے معروف فش فارمر رانا محمد افضل نے بتایا کہ تلاپیہ مچھلی میں کانٹے نہیں ہوتے اور کانٹوں کے بغیر گوشت ہونے کی وجہ سے یہ زیادہ پسند کی جاتی ہے۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز محمد مشتاق نے بتایا کہ تلاپیہ مچھلی کی فی ایکڑ پیداوار 70 من ہے، جسے بہتر منیجمنٹ اور واٹر کوالٹی بہتر بنا کر 100 من فی ایکڑ تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلاپیہ مچھلی نمکین اور کھارے پانی میں بھی پرورش پا سکتی ہے اور سخت موسمی حالات بھی برداشت کر سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :