افغانستان، سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے دو امریکی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے

ہفتہ 11 جنوری 2020 23:20

افغانستان، سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے دو امریکی فوجی ہلاک اور 2 زخمی ..
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2020ء) جنوبی افغانستان میں سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے دو امریکی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے صوبہ قندھار میں طالبان نے امریکی فوجے قافلے پر حملہ کیا، طالبان نے امریکی فوجی گاڑی کو نشانہ بنانے کیلئے سڑک کنارے بم نصب کر رکھا تھا۔ بم پھٹنے سے دو امریکی فوجی ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔ طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمد نے فوری طور پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ حملے میں فوجی گاڑی میں سوار تمام اہلکار مارے گئے ہیں۔