وزیر اعظم کے خوشحال کسان پروگرام کے تحت ضلع ٹوبہ میں 90 ایکڑ زرعی اراضی پر درخت لگانے کا فیصلہ

پیر 13 جنوری 2020 15:34

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جنوری2020ء) وزیر اعظم کے خوشحال کسان پروگرام کے تحت ضلع ٹوبہ میں 90 ایکڑ زرعی اراضی پر درخت لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اس پروگرام کے تحت ڈویژن بھر میں پلانٹیشن کا عمل بھی جاری ہے۔محکمہ جنگلات فیصل آباد کے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر محمد انوار الحق نے اے پی پی کو بتایاکہ ڈویژن کے دیگر اضلاع میں کسانوں سے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اس پرگرام کے تحت موصول ہونے والی درخواستوں پر کی جانے والی شجر کاری پر متعلقہ کسانوں کو70فیصد سبسڈی دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈویژن بھر کی تمام سرکاری نرسریوں پر5 لاکھ 50 ہزار تھیلی نما پودے لگائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ڈویژن بھر میں شجر کاری کی مہم بھر پور طریقہ سے جاری ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مہم کہ تحت 4لاکھ نئے پودے لگانے کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا جس میں سے اب تک 3 لاکھ 45 ہزار787 پودے لگائے جا چکے ہیں۔