سپورٹس کے ڈھانچے کو بہتر بنانے اور ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے اسپورٹس فیور 360 اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریگا، صہیب عرفان

ڈیجیٹل اسکورنگ پلیٹ فارم اسکور 360 کے تحت اسکور کارڈ لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ کرنا بھی سپورٹس فیور 360 کا اہم اقدام ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر کی گفتگو

بدھ 15 جنوری 2020 12:38

اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2020ء) اسپورٹس فیور360کے چیف ایگزیکٹو آفیسر صہیب عرفان نے کہا ہے کہ ملک میں سپورٹس کے ڈھانچے کو بہتر بنانے اور ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے اسپورٹس فیور 360 اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرئیگا، مختلف کھیلوں میں عوام کی دلچسپی بڑھانے کیلئے اسپورٹس فیور کوشاں ہے۔ میڈیا سے گفتگو ککرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں دم توڑتے کھیلوں کو ایک نئی جہت عطا کرنے کیلئے سپورٹس فیور360 کی بنیاد تین سال قبل رکھی گئی، جس کے تحت کرکٹ کے علاوہ فٹبال، اسکواش، ہاکی، ریسلنگ،باکسنگ،بیڈ منٹن اور نیزہ بازی جیسے کھیلوں کے فروغ کیلئے بھی اقدامات کئے گئے اور ان کھیلوں کے مقامی اور بین الاقوامی مقابلوں کی براہ راست کوریج فیور 360 نے شروع کی اور قلیل مدت میں ٹرینڈ سیٹ کیا، تین سال کے دوران مختلف کھیلوں کے چار سو پچاس مقابلوں کا انعقاد کرایا گیا، کارپوریٹ اور ایمیچر لیگز کا انعقاد بھی ان مقابلوں کا حصہ رہا، جبکہ ہفتہ وار چھٹی کے دنوں میں ان مقابلوں کے انعقاد کو ملٹی نیشنل کمپنیوں کے تعاون سے مزید بہتر بنانے اور کھلاڑیوں کو اچھی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کئے گئے، پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر انتظام انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک میچز اور ایونٹس کو ایک نیا رنگ دیا، اسپورٹس فیور 360 نے جنوبی پنجاب سمیت کوئٹہ اور دیگر دوردراز کے علاقوں سے ٹیلنٹ تلاش کرنے مین بھی اپنا کردار ادا کیا، ڈیجیٹل اسکورنگ پلیٹ فارم اسکور 360 کے تحت اسکور کارڈ لمحہ بہ لمحہ اپ ڈیٹ کرنا بھی سپورٹس فیور 360 کا اہم اقدام ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں اسے نئی بلندیوں تک پہنچائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ ملک میں سپورٹس کے ڈھانچے کو مضبوط دینے اور ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے اسپورٹس فیور 360کمپنی اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کرے گی۔