فیس بک کے تعاون سے ہم بہت جلد پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنا دیں گے، ڈاکٹر ظفر مرزا

سال2019ء میں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا نے انسداد پولیو پروگرام کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا، معاون خصوصی

جمعرات 16 جنوری 2020 15:28

فیس بک کے تعاون سے ہم بہت جلد پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنا دیں گے، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2020ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ2019ء میں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا نے انسداد پولیو پروگرام کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا، فیس بک کے تعاون سے ہم بہت جلد پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنا دیں گے۔وہ جمعرات کو فیس بک کے ریجنل ڈائریکٹر پبلک پالیسی رافیل فرانکیل سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پولیو کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔ فیس بک کے جاری تعاون سے ہم بہت جلد پاکستان کو پولیو سے پاک ملک بنادیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لئے فیس بک سے استفادہ کیا جا رہا ہے ۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے فیس بک پر منفی مواد کو بلاک کرنے اور تعاون کو سراہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سال2019ء میں سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا نے انسداد پولیو پروگرام کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا۔

ملاقات میں فیس بک کے ریجنل ڈائریکٹر پبلک پالیسی رافیل فرانکیل نے کہاکہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے کے لئے فیس بک انٹرنیشنل کا تعاون جاری رہے گا۔ حکومت پاکستان کی کوششیں پولیو کے خاتمے کے لئے مؤثر ثابت ہورہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیو کے جڑ سے خاتمے کے لئے فیس بک انٹرنیشنل اپنا تعاون جاری رکھے گا ۔ قبل ازیں فیس بک کے اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان انسداد پولیو پروگرام کا بھی دورہ کیا۔