رہنما تحریک انصاف لسبیلہ کامریڈ امام بخش بروہی نے بلو چ عوا می مو ومنٹ بام کے منشور آئین سے متفق ہو کر با قا عدہ شمو لیت کا اعلان کر دیا
جمعرات 16 جنوری 2020 19:05
(جاری ہے)
شمولیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر میر منظور احمد گچکی نے کہا کہ موجودہ حکمران عوام کو ریلیف دینیکے بجائے اسٹیبلشمنٹ کی جی حضوری میں مگن ہیں۔
بھٹ آباد سمیت پورا حب مسائل کا گڑھ بن چکا ہے مگر حکمرانوں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگتی۔ انہوں نے کہا کہ حب سے منتخب نمائندوں نے حب کو کھنڈرات کے دور میں دھکیل دیا ہے جو عوام کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے جس پر قطعاً خاموش ہوکر نہیں بیٹھ سکتے۔ نیب ترمیمی ایکٹ اور آرمی ترمیمی ایکٹ کی حمایت کرکے قوم پرستوں اور جمہوریت کے علمبرداروں نے اپنی بدعنوانیوں پر پردہ ڈال کر عوام کو شدید زک پہنچائی ہے جو کسی صورت معافی کے قابل نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت بلوچستان مکمل طور نئی سامراج اور پرانی سامراج کے شکنجے میں ہے ایسے حالات میں بلوچ قوم پرستانہ اور جمہوریت پسندانہ سیاسی ورکرز کو چاہیے کہ بلوچ ساحل ووسائل، حق حاکمیت، حق خودارادیت، صوبائی خودمختاری سمیت دیگر قومی مسائل کے حل کی خاطر بلوچ عوامی موومنٹ میں شمولیت اختیار کریں۔ اس موقع پر رئیس نوازعلی برفت ایڈووکیٹ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کامریڈ امام بخش بروہی اور ان کے ساتھیوں نے بلوچ عوامی موومنٹ میں شامل ہوکر اپنا قومی فریضہ ادا کردیاہے ہم ان کی شمولیت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہمیں بیحد خوش ہوئی ہے کہ نظریاتی دوست پارٹی میں شامل ہوئے ہیں جس سے پارٹی کو مقبولیت حاصل ہوگی۔ انہوں نے حب کے نااہل حکمرانوں نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے خود کو ارب پتی بنادیا ہے 1985 سے حب سے منتخب ہونے والے نمائندوں کا احتساب ضروری ہے۔ محکمہ بلدیات سمیت تمام سرکاری محکمے عوام کی خدمت کرنے کے بجائے حکمراں طبقہ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے سرگرم دکھائی دیتے ہیں جو معاشرے کی پستی کی ایک کھلی دلیل ہے۔ اس موقع پر بلوچ عوامی موومنٹ کے مرکزی آرگنائزنگ کے ممبر اسرارحکیم زہری اور کامرہڈ امام بخش بروہی نے بھی خطاب کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
-
لاہور وکلا واقعہ پرپاکستان بار کونسل کل ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا
-
انڈسٹریل اسٹیٹس میں پلاٹوں پر صرف کارخانے لگیں گے، مقررہ مدت میں کارخانہ نہ لگا تو پلاٹ منسوخ ہوگا، چوہدری شافع حسین
-
راولپنڈی پولیس کی کاررووئی، 19ملزمان گرفتار
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی 9 مئی کو شرانگیزواقعات ، توڑ پھوڑ اور حساس تنصیبات پر حملوں کی شدید مذمت
-
ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے سیاسی استحکام ناگزیر ہے ‘ چوہدری محمد سرور
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 37 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
9 مئی پر آزاد کمیشن بنا کر تحقیقات ،ملوث عناصر کوسزا دی جائی: عارف علوی
-
ج*بیٹی کو ناجائز قرار دیکر قتل کرنے والے باپ کو سزائے موت سنا دی گئی
-
سابق صدرعارف علوی کی گرفتار پی ٹی آئی رہنمائوں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ ،اعجاز چودھری سے ملاقات
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
-
فیصل آباد ، نامعلوم سفاک افراد نے 17 سالہ دوشیزہ کو قتل کر کے نعش نہربرد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.