رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات میں 4فیصد اضافہ

ہفتہ 18 جنوری 2020 12:41

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات میں 4فیصد اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں جولائی تا دسمبر 2019ء کے دوران ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات 6.90ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔ رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں ویلیو ایڈیڈ مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ کے باعث مجموعی ملکی برآمدات کا حجم 3.14فیصد کے اضافہ سے جولائی تا دسمبر 2019ء میں 11.53ارب ڈالر تک بڑھ گیا۔ پی بی ایس کے مطابق دسمبر 2019ء میں ٹیکسٹائل اور کپڑے کی برآمدات 1.14ارب ڈالر رہیں جبکہ دسمبر 2018ء کے دوران 1.13ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :