مہاجر خواتین کی صلاحیتیں مردوں سے کسی بھی طرح کم نہیں، نگہت فاطمہ

ہفتہ 18 جنوری 2020 23:47

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2020ء) مہاجر قومی موومنٹ (پاکستان) کی جوائنٹ سیکریٹری ڈاکٹر نگہت فاطمہ نے لائنز ایر یا زون کے زیر اہتمام ہونے والے اجلا س میں خواتین کارکنان کے اجلا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خواتین نے تحریکی جدوجہد اور چیئر مین آفاق احمد کا پیغام امن و محبت گھر گھر پہنچانے میں جس طرح بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس سے ثابت ہوتا کہ مہاجر خواتین کی صلاحیتیں اور مہاجر نظرے سے محبت کا عالم مردوں سے کسی بھی طرح کم نہیں ۔

ڈا کٹر نگہت فاطمہ نے کہا کہ ہر ترقی یافتہ معاشرے یا قوموں میں خواتین کا کردار ہمیشہ سے اہم اور مثالی رہا ہے ،پڑھی لکھی عورت ناصرف اچھی منتظم اور آنے والی نسلوں کی بہترین معمار ثابت ہوتی ہے بلکہ ترقی و خوشحالی کی جدوجہد میں بھی مردوں کے شانہ بشانہ کردار ادا کرسکتی ہے لیکن اسکے لئے سب سے ضروری چیز خواتین کو تعلیم کی طرف راغب کرنا اور صنفی امتیاز کا خاتمہ ہے ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرنگہت فاطمہ نے کہا کہ آج کے دور میں خواتین زندگی کے ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں ،مہاجر خواتین خوش نصیب ہیں کہ قیام پاکستان کی جدوجہد سے لے کر آج تک مہاجر خواتین نے جن صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اس سے بہت کچھ سیکھا جاسکتا ہے ۔ڈاکٹر نگہت فاطمہ نے کہا کہ مہاجر قومی موومنٹ قوم کی بیٹیوں کو تعلیم یافتہ،بااختیار اور باشعور بنانے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے،چیئرمین آفاق احمد کی خصوصی ہدایات پر خواتین میں مہاجر نظریے اور آنے والی نسلوں کے روشن اور محفوظ مستقبل کیلئے خواتین کے عزم و جزبے کے بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

انہوں نے کہاکہ خواتین کو تعلیم یافتہ اور ہنر مند بنانے کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، تاکہ خواتین اپنے پیروں پر کھڑی ہوں اور انہیں اپنی اور اپنے خاندان کی کفالت کیلئے کسی کے سامنے ہاتھ نہ پھیلانا پڑے جس کیلئے خواتین کی رہنمائی اور انکے مسائل کے لئے شعبہ خواتین کو نئی ذمہ داریاں تقویض کردی گئی ہیں جبکہ مزید شعبہ جات کا اعلان جلد متوقع ہیں۔#

متعلقہ عنوان :