آسٹریلیا نے آتشزدگی سے متاثرہ کاروباری شخصیات کو 5 لاکھ ڈالر امداد دینے کا اعلان کر دیا

پیر 20 جنوری 2020 11:24

آسٹریلیا نے آتشزدگی سے متاثرہ کاروباری شخصیات کو 5 لاکھ ڈالر امداد ..
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2020ء) آسٹریلوی حکومت نے جنگلات کی آگ سے متاثرہ چھوٹے تاجروںکو فی کس 5 لاکھ آسٹریلوی ڈالر امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔ آسٹریلوی نشریاتی ادارے کے مطابق وزیر اعظم سکاٹ موریسن اعلان کیا ہے کہ حکومت جنگلات میں آتشزدگی سے متاثرہ کاروباری شخصیات کو 5 لاکھ آسٹریلوی ڈالر امداد دے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ امداد گذشتہ ستمبر سے آج تک متاثر ہونے والی کاروباری شخصیات کو بلاسود فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنے پائوں پر کھڑے ہو سکیں۔ مذکورہ امدای پیکیج کا اعلان حکومت اور کاروباری رہنماؤں کی مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آگ سی4لاکھ30 ہزار چھوٹے بڑے کاروباروں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ حکومت کی جانب سے تقریبا 8 سو ملین آسٹریلوی ڈالر امدادی پیکج کا اعلان کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :