سندھ ہائیکورٹ میں آئی جی کلیم امام کو ہٹانے کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کردیا گیا

پیر 20 جنوری 2020 21:37

سندھ ہائیکورٹ میں آئی جی کلیم امام کو ہٹانے کے نوٹیفکیشن کو چیلنج ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2020ء) سندھ ہائیکورٹ میں آئی جی کلیم امام کو ہٹانے کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کردیا گیا ہے۔ ایڈووکیٹ جبران ناصر کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ آئی جی سندھ کو ہٹانے سے متعلق سندھ حکومت کے اقدامات غیر آئینی اور غیر قانونی ہیں۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ آئی جی سندھ کو ہٹانے کا طریقہ کار سندھ حکومت کے نئے قوانین پولیس ایکٹ دوہزار انیس کی بھی خلاف ورزی ہے، اس لئے آئی جی سندھ کو ہٹانے کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیا جائے،سندھ ہائی کورٹ نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی ہے۔#