ٹی ٹونٹی سیریز، احسان علی نے بریانی کھانا ترک کردی

ڈائٹ پلان اور روٹین میں واضح نظم و ضبط سے فٹنس میں بہتری آئی ہے: نوجوان بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 21 جنوری 2020 12:02

ٹی ٹونٹی سیریز، احسان علی نے بریانی کھانا ترک کردی
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21جنوری 2020ء ) بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے آغاز میں صرف 3 روز باقی رہ گئے ہیں۔ اس موقع پر قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ کا حصہ بننے والے دو نوجوان کرکٹرز احسان علی اور عماد بٹ بین الاقوامی کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھانے کیلئے پرعزم ہیں۔ سیریز کے آغاز سے قبل دونوں کھلاڑیوں نے ٹیسٹ کرکٹر شان مسعود کو خصوصی انٹرویو دیا۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ نوجوان بلے باز احسان علی نے اس خصوصی بیٹھک میں انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی پسندیدہ خوراک ‘‘بریانی’’کھانا ترک کردی ہے ۔ نوجوان کرکٹر کا کہنا تھا کہ این سی اے میں ٹریننگ کے دوران ان کے ڈائٹ پلان اور روٹین میں واضح نظم و ضبط دیکھا جاسکتا ہے اور اس دوران ان کی فٹنس میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے ۔

(جاری ہے)

احسان علی نے کہا کہ بابراعظم، شعیب ملک اور حفیظ جیسے نامور کرکٹرز کے ساتھ ڈریسنگ روم شیئر کرنا ایک خواب کی مانند ہے ۔

سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے 24 سالہ عماد بٹ کا کہنا ہے کہ سبز ستارے والی شرٹ زیب تن کرنا ان کیلئے ایک یادگار لمحہ ہوگا۔ ڈیبیو کرنے کیلئے بیتاب ہوں۔ شعیب ملک پسندیدہ کرکٹر ہیں اور بنگلا دیش کے خلاف سیریز میں ان کی موجودگی کا بھرپور فائدہ اٹھاؤں گا۔                                                                                                                                   

متعلقہ عنوان :