تین دوستوں کو ٹک ٹاک پر اسلحہ لہرانا مہنگا پڑ گیا

پولیس نے مقدمہ درج کرکے2 دو ست اصغر اور عبداللہ طاہر کو گرفتار کر لیا

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی منگل 21 جنوری 2020 12:13

تین دوستوں کو ٹک ٹاک پر اسلحہ لہرانا مہنگا پڑ گیا
ڈسکہ (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔21 جنوری 2020ء) پولیس کی جانب سے سوشل میڈیا پر غیر قانی حرکات کرنے پر ایکشن جاری ہے۔ڈسکہ کے نوجوانوں کو پستول تھام کر ٹک ٹاک ویڈیو بنانا منگہی پڑ گئی۔ تفصیلات کے مطابق تین دوستوں نے اسلحہ تھام کر ٹک ٹاک ویڈیو بنائی تھی۔ سیالکوٹ کے تین دوستوں کے اسلحہ تھامنے پر پولیس نے ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج گیا اور دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار ہونے والوں میں عبداللہ طاہر اور علی اصغرشامل ہیں۔ ملزموں نے موقف اختیا ر کیا ہے کہ ان کا جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے صرف اور صرف سستی شہرت حاصل کرنے کیلئے ٹک ٹاک ویڈیو بنائی۔
واضح رہے ٹک ٹاک بنانے کے دوران اسلحے کے استعمال سے کئی نوجوان جاں بحق ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخواہ کے ضلع نوشہرہ میں ٹک ٹاک بناتے ہوئے ایک نوجوان جان کی بازی ہار گیا تھا ۔

ٹک ٹاک بناتے ہوئے نوجوان ٹرین کی زد میں آ گیا۔ نوجوان ٹرین ٹریک پر کانوں میں ہیڈفون لگا کر ٹک ٹاک بنانے میں مصروف تھا جس کی وجہ سے اسے ٹرین کے آنے کا پتہ نہیں چلا اور نوجوان جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔نوجوان ٹک ٹاکر کے کزن نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس کا کزن ٹرین کے ٹریک پر ٹک ٹاک بناتا ہوا جان بحق ہوا، انہوں نے مزید لکھا کہ کانوں میں ہیڈ فون لگے ہونے کی وجہ سے اسے ٹرین کے آنے کا پتہ نہیں چلا اور اپنی مستی کے دوران وہ ٹرین کی زد میں آ کر جانبحق ہو گیا۔

تاہم نوجوان میں ٹک ٹاک پر مشہور ہونے کے لئے منفرد اقدام کرنا جان لیوا ثابت ہوتے ہیں۔ تاہم ٹک ٹاک سمیت سوشل میڈیا بھی اب حکومتی اداروں کی نظروں میں ہے ، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے کخلاف فوری ایکشن لیا جاتا ہے۔