آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کی ممبرشپ کی تجدید31 مارچ تک جاری رہے گی

منگل 21 جنوری 2020 14:29

آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کی ممبرشپ کی تجدید31 مارچ تک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن نے سال2020-21ء کے لئے ممبرشپ کی تجدید کروانے کا اعلان کردیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے ترجمان کے مطابق آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کی ممبرشپ 31 مارچ 2020ء تک جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ممبران شناختی کارڈ کی کاپی، پاسپورٹ سائز تصویر، سالانہ انکم ٹیکس ریٹرن 2019 کی فوٹو کاپی، جی ایس ٹی کی فوٹو کاپیاں ہیڈ آفس یا زونل آفس میں جمع کروائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ممبران اپنی ممبرشپ کی تجدید کے لئے 31 مارچ 2020 سے پہلے ایسوسی ایٹ کلاس کی فیس 3 ہزار، کارپوریٹ کلاس کے لئے 6 ہزار اور ممبر شپ کارڈ کی فیس 500 روپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبرشپ فیس کی ادائیگی آل پاکستان ماربل انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے نام پر بینک ڈرافٹ / کراس چیک یا APMIA کے بینک اکاؤنٹ میں آن لائن ڈپازٹ کے ذریعے کرائی جاسکتی ہے۔ پیسے جمع کرانے کے لئے اے پی ایم اے کے الائیڈ بینک آئی9 برانچ میں بینک اکائونٹ میں 001000041038001 میں جمع کرائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :