ڈویژن بھر میں گندم او رآٹے کی وافر مقدار موجود ہے اور کسی قسم کی قلت نہیں ، کمشنر

منگل 21 جنوری 2020 15:26

ڈویژن بھر میں گندم او رآٹے کی وافر مقدار موجود ہے اور کسی قسم کی قلت ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) کمشنر سرگودہا ڈویژن ڈاکٹر فرح مسعود نے کہا ہے کہ ڈویژن بھر میں گندم او رآٹے کی وافر مقدار موجود ہے اور کسی قسم کی قلت نہیں ۔ 20کلو آٹے کا تھیلا 805 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے ۔ ڈویژن کی 32 فلو رملیں اپنی پوری کارکردگی کے مطابق آٹے کی پیداوار دے رہی ہیں جبکہ محکمہ خوراک نے ڈویژن بھر میں 1042 آؤٹ لٹس اور 42 ٹرکنگ پوائنٹ بھی قائم کر رکھے ہیں تاکہ آٹے کی طلب کو پورا کیا جاسکے ۔

ان خیالات کااظہار اُنہوں نے آٹے کی ترسیل بارے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر شہباز حسین نقوی ‘ ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ ‘ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ شعیب علی ‘ اسسٹنٹ کمشنر جنرل عائشہ غضنفر ‘ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فوڈ اور ڈی ایف سی سرگودہا کے علاوہ باقی تینوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور فوڈ کنٹرولر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

کمشنر نے ڈویژن بھر کے اضلا ع کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ گندم کی بین الصوبائی نقل وحمل کے ساتھ ساتھ ذخیرہ اندوزوں ‘ منافع خوروں او رملاوٹ مافیا کے خلاف سخت کارروائی کریں تاکہ آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کا سد باب ہو سکے ۔ کمشنر نے آٹا چکیوں اور ملوںکی پیداواری صلاحیت پر گہری نظر رکھنے ‘ مارکیٹ کو چیک کرنے اور سٹاکسٹس کی مانیٹرنگ کی ضرورت پر بھی زور دیا اس موقع پر چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں نے آٹے کی دستیابی اور مانیٹرنگ کے سسٹم بارے کمشنر کو تفصیلات سے آگاہ کیا ۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ خوراک کے ذخائر میں 247631 میٹرک ٹن گندم موجود ہے جس میں سے ضلع سرگودہا میں 88035 میٹرک ٹن ‘ ضلع خوشاب میں 33115 میٹرک ٹن ‘ میانوالی میں 25000 ‘ ضلع بھکر میں ایک لاکھ سے زائد میٹرک ٹن گندم موجود ہے ۔ ا نہیں بتایاگیا کہ محکمہ خوراک کی ٹیمیں مقررہ نرخوں سے زائد پر آٹا فروخت کرنے والوں کو بھاری جرمانے کر رہے ہیںجبکہ آٹے کے معیار پر بھی کڑی نظر رکھی جارہی ہے ۔

انہیں بتایاگیا کہ سرگودہا میں 900آؤٹ لٹ اور 33 ٹرکنگ پوائٹس ‘ خوشاب میں 24 آؤٹ لیٹ او ر3 ٹرکنگ پوائنٹ ‘ میانوالی میں 92 آؤٹ لیٹ او رتین ٹرکنگ پوائنٹ ‘ ضلع بھکر میں 26 آؤٹ لیٹ او رتین ٹرکنگ پوائنٹ مقررکئے گئے ہیں ۔ ڈویژن کے 1042 آؤٹ لیٹس اور روزانہ 13770 تھیلے جبکہ 22ٹرکنگ پوائنٹ کو 10200 تھیلے فراہم کئے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :