رواں سال مصنوعی انٹیلی جنس کی مددکے ساتھ سوشل نیٹ ورک پرحفاظتی اقدامات میں بہتری کے پیش نظرلندن میں ایک ہزارسے زائدنوکریاں پیداکرنے کامنصوبہ ہے ، فیس بک

منگل 21 جنوری 2020 21:04

رواں سال مصنوعی انٹیلی جنس کی مددکے ساتھ سوشل نیٹ ورک پرحفاظتی اقدامات ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2020ء) فیس بک نے منگل کوکہاہے کہ وہ رواں سال مصنوعی انٹیلی جنس کی مددکے ساتھ سوشل نیٹ ورک پرحفاظتی اقدامات میں بہتری کے پیش نظرلندن میں ایک ہزارسے زائدنوکریاں پیداکرنے کامنصوبہ رکھتی ہے ۔نئے کرداروں کے تحت کمپنی کے امریکہ سے باہرسب سے بڑے انجینئرنگ گڑھ میں عملے کی تعدادبڑھاکرچارہزارسے زائدکی جائے گی ۔

فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسرشیرل سینڈبرگ نے کہاکہ برطانیہ ایجادات اورتخلیق دونوں شعبوں میں عالمی لیڈرہیں ،یہی وجہ ہے کہ میں خوش ہوں کہ ہم صرف رواں سال لندن میں ایک ہزاراضافی لوگوں کوبھرتی کررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ نئے کرداروں سے فیس بک کواوپن انٹرنیٹ کے درپیش چیلنجزسے نمٹنے اورنقصان دہ موادکوفوری طورپرتلاش اورمٹانے کے لئے مصنوعی انٹیلی جنس کی تیاری میں مددملے گی ۔

(جاری ہے)

اس سے ہمیں ایک ایسے ہتھیاربنانے میں بھی مددملے گی ،جس سے چھوٹے کاروبارمیں اضافے ،بڑی کمپنیوں سے مقابلے اورنئے روزگارکے مواقع پیداکرنے میں مددمل سکتی ہے ۔برطانوی وزیراعظم بورس جونسن نے اس اقدام کایہ کہتے ہوئے خیرمقدم کیاہے کہ برطانیہ مصنوعی انٹیلی جنس جیسی جدیدٹیکنالوجیزاورفیس بک جیسی عالمی ٹیکنالوجی کمپنیوں کواپنی طرف راغب کرنے سمیت دونوں شعبوں میں کامیابی کے ساتھ مقامی سطح پرکمپنیاں تیارکررہاہے ۔