کرپٹ عناصر کی تمام خواہشات خطرے میں ہیں ‘ڈاکٹر شاہد صد یق

اپوز یشن کی ساری ڈرامے بازی اپنی کر پشن سے تو جہ ہٹانے کیلئے ہے

بدھ 22 جنوری 2020 12:58

کرپٹ عناصر کی تمام خواہشات خطرے میں ہیں ‘ڈاکٹر شاہد صد یق
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) چیئر مین لاہور ٹرانسپور ٹ کمپنی، پنجاب حکومت میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہاہے کہ کرپٹ عناصر کی تمام خواہشات خطرے میں ہیں،شریف فیملی کی سیا ست ما ل کما ئو ں اور بھاگ جا ئو ہے مگر اس دفعہ برے پکڑے گئے، اپوز یشن کی ساری ڈرامے بازی اپنی کر پشن سے تو جہ ہٹانے کیلئے ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہو ں نے کہاکہ خاندانی اور موروثی سیاست ہچکو لے کھا رہی ہے ، کرپٹ عناصر نے لوٹ کھسوٹ اور چور بازاری کا نام جمہوریت رکھا ہوا ہے، جہاں ان کی چور بازاری اور لوٹ کھسوٹ کو خطرہ ہوتا ہے وہاں انہیں فوری طور پر جمہوریت خطرے میں نظر آنا شروع ہو جاتی ہے ، انتشار کا شکار اپوزیشن کا کوئی متفقہ بیانیہ نہیں ۔