سرکل افسران کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ،عوام کو معیاری سبزی و فروٹ کم نرخوں پر دینے کی ہدایات

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 22 جنوری 2020 19:04

سرکل افسران کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ،عوام کو معیاری سبزی و فروٹ کم ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سرکل افسران کا سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ،تفصیلات کے مطابق علی الصبح ڈی ایس پی، ایس ڈی پی او صدر سرکل سلیم اکبر نے علی باجوہ اسسٹنٹ کمشنر دینہ کے ہمراہ جبکہ ڈی ایس پی ، ایس ڈی پی او پنڈدادنخان سرکل سلیم خٹک نے احمد فراز اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کے ہمراہ پنڈدادنخان سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا افسران نے سبزی و فروٹ منڈی میں سبزیوں اور پھلوں کے ریٹ چیک کیے اور آڑھتیوں سے کہا کہ عوام کو معیاری سبزی و فروٹ کم نرخوں پر فراہم کرنا حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے جس کو ہم سب نے مل کر یقینی بنانا ہے جبکہ اس میں آپ نے ایک اچھا تاجر ہونے کے ناطے سے اس میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :