اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی سکولوں میں فیسوں کے تعین سے متعلق کیس میں وزارت تعلیم حکام کو طلب کرتے ہوئے سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی

بدھ 22 جنوری 2020 20:24

اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی سکولوں میں فیسوں کے تعین سے متعلق کیس میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2020ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نجی سکولوں میں فیسوں کے تعین سے متعلق کیس میں وزارت تعلیم حکام کو طلب کرتے ہوئے سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔بدھ کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامرفاروق نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

عدالت نے پیرا کے نمائندے سے استفسار کیا کہ کیا پیرا رولز بنانے کے حوالے سے کام جاری ہے جس پر پیرا کے نمائندے نے کہا کہ وزارت تعلیم سے ہدایات لے کر اگلی سماعت پر آگاہ کروں گا ۔

عدالت نے نجی سکولوں کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیا فیس ریگولیشن کے لیے پیرا اقدامات اٹھا سکتی ہی جس پر عدالت کو بتایا گیاکہ پیرا اقدامات اٹھا سکتی ہے لیکن اس حوالے سے کیس ابھی انٹرا کورٹ اپیل میں زیر التوا ہے ،اگر وزارت تعلیم کو بلا لیں تو بہتر ہو گا۔عدالت نے وزارت تعلیم کے جوائنٹ سیکرٹری کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 13 فروری تک ملتوی کردی۔

متعلقہ عنوان :