2030ء تک فروخت ہونے والی 40 فیصد گاڑیاں ہائی برڈ ہوں گی، سبارو

230

بدھ 22 جنوری 2020 21:14

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) جاپان کے گاڑی ساز ادارے سبارو نے کہا ہے کہ وہ 2030ئ تک اپنی کم از کم 40 فیصد فروخت برقی اور ہائی برڈ گاڑیوں سے کرنے کا ہدف رکھتا ہے۔ دنیا بھر کی حکومتوں کی جانب سے ماحولیاتی ضوابط سخت کیے جانے کے تناظر میں یہ منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔سبارو کا یہ ہدف مالی سال 2018ئ سے واضح طور پر زیادہ ہے جب ایسی گاڑیاں کمپنی کی فروخت کے صرف 2 فیصد سے کچھ زیادہ تھیں۔

(جاری ہے)

جاپان کے دیگر گاڑی ساز ادارے بھی ماحول دوست گاڑیاں تیار کرنے کیلئے اپنی کوششوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ٹویوٹا کا کہنا ہے کہ اس نے دنیا بھر میں سال 2025ئ میں اپنی جتنی گاڑیاں فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا ہے اس کا نصف برقی نمونے کی گاڑیاں ہوں گی۔ اِس کا مطلب یہ ہے کہ 55 لاکھ سے زائد برقی گاڑیاں فروخت کی جائیں گی۔مزدا نے کہا ہے کہ وہ مکمل پیٹرول سے چلنے گاڑیوں کی تیاری 2030ئ تک روک دینے کا منصوبہ رکھتا ہے۔