آسان مالیاتی پالیسی جاری رہے گی، بنک آف جاپان

بدھ 22 جنوری 2020 21:14

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) بنک آف جاپان نے موجودہ آسان مالیاتی پالیسی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مرکزی بنک کا دو روزہ پالیسی اجلاس ختم ہو گیا۔بنک حکام کا کہنا ہے کہ بیرون ملک معیشتوں میں انحطاط کا نمایاں خطرہ موجود ہے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق امریکہ اور چین کے درمیان تجارتی تناؤ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ملکی معیشت کے حوالے سے حکام کا کہنا ہے عالمی معیشت کی سست روی اور سمندری طوفان ہاگی بِیس سمیت جاپان میں آنے والی متعدد قدرتی آفات کی وجہ سے برآمدات اور کاروباری پیداوار کمزور رہی،تاہم بینک اپنے گزشتہ تخمینوں کو یہ کہتے ہوئے برقرار رکھے ہوئے ہے کہ جاپانی معیشت بنیادی طور پر معتدل انداز سے بہتر ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :