فٹنس مسائل، شیکھر دھون نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز سے آئوٹ

بدھ 22 جنوری 2020 21:54

فٹنس مسائل، شیکھر دھون نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز سے ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز شیکھر دھون فٹنس مسائل کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہوگئے ہیں۔ شیکھر دھون کندھے کی انجری کا شکار ہونے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

(جاری ہے)

نیوزی لینڈ کے خلاف بھارتی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شیکھر دھون کی جگہ سنجو سیمسن کو شامل کیا گیا ہے۔ شیکھر دھون آسٹریلیا کے خلا ف تیسرے اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ میں فیلڈنگ کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ کیویز کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے ان کی جگہ پرتھیو شا لیں گے۔ پرتھیو شا پہلے ہی بھارت اے کے ساتھ نیوزی لینڈ میں موجود ہیں۔