لیبیا میں جنگ بندی کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے، اقوام متحدہ

برلن سمٹ میں جو وعدے کیے گئے ہیںوہ لیبیا میں پائیدار قیام امن کے لیے راہ ہموار کریں گے،بیان

جمعرات 23 جنوری 2020 00:09

لیبیا میں جنگ بندی کے معاہدے کو حتمی شکل دی جائے، اقوام متحدہ
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2020ء) اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے شمالی افریقی ملک لیبیا میں امن بحالی کے سلسلے میں عالمی رہنماؤں کے عزم اور وعدوں کی تعریف کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ جنگ بندی کے معاہدے کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوئٹیرش نے لیبیا میں قیام امن کے سلسلے میں کیے گئے وعدوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے متحارب حکومتوں سے برلن سمٹ کے فیصلوں کو پوری طرح تسلیم کرنے پر زور دیا ہے۔

سیکریٹری جنرل نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سمٹ میں جو وعدے کیے گئے ہیں، وہ لیبیا میں پائیدار قیام امن کے لیے راہ ہموار کریں گے۔ لیبیا سن 2011ء میں ڈکٹیٹر معمر قذافی کی ہلاکت کے بعد سے بحران کا شکار ہے۔

متعلقہ عنوان :