ٓکیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رکشہ چوری کرنے والے گروہ کے مرکزی رکن اور سرغنہ کو گرفتار کر لیا

بدھ 22 جنوری 2020 22:40

eپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2020ء) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے رکشہ چوری کرنے والے گروہ کے مرکزی رکن اور سرغنہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران شہر کے مختلف علاقوں سے رکشے چوری کرنے اور پھر اونے پونے داموں فروخت کرنے کے متعدد وارداتوں کا اعتراف کر لیا ہے جس کی نشاندہی پر ان کے قبضے سے ایک عدد مسروقہ رکشہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے، ملزم سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع ہیتفصیلات کے مطابق مدعی عدنان ولد منگل خان سکنہ یکہ توت نے تھانہ فقیرآباد پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ کسی نامعلوم ملزمان نے اس کا رکشہ چوری کر لیا ہے جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ایس پی سٹی محمد شعیب نے غریب محنت کش سے رکشہ چوری کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی فقیرآباد عالمزیب خان کو واردات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کا ٹاسک حوالہ کیا،ڈی ایس پی فقیرآباد عالمزیب خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ فقیرآباد جاوید اختر نے جدید سائنسی خطوط پر تفتیش جاری رکھتے ہوئے متعدد مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف بازاروں اور رکشہ بارگین کے آس پاس سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کو بھی تعینات کیا جنہوں نے ملوث گروہ کا سراغ لگا گزشتہ روز کامیاب کارروائی کے دوران گروہ کے مرکزی ملزم اور سرغنہ کامران ولد محمد جلال سکنہ پخہ غلام کو گرفتار کر لیا جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران رکشہ چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کر لیا ہے جس کے قبضے سے ایک عدد مسروقہ رکشہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :