شہریت ترمیمی قانون، بھارتی عدالت عظمی نے حکومت کو مزید وقت دے دیا

جمعرات 23 جنوری 2020 23:59

شہریت ترمیمی قانون، بھارتی عدالت عظمی نے حکومت کو مزید وقت دے دیا
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) بھارتی سپریم کورٹ نے نئی دہلی حکومت کو متنازعہ شہریت ترمیمی قانون کے حوالے سے اپنا موقف پیش کرنے اور اسے درست انداز سے سمجھانے کے لیے مزید چار ہفتوں کی مہلت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس آف انڈیا اے بوبڈے نے کہا کہ وہ حکومت کو تمام اپیلوں کا جواب دینے کے لیے چار ہفتے کا وقت دیتے ہیں۔ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف بھارت کے مختلف علاقوں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں اور اس کے خلاف سپریم کورٹ میں قریب ایک سو چوالیس اپیلیں دائر کی جا چکی ہیں۔