بھارت میں نوکری دلوانے کے بہانے 24 سالہ لڑکی کا ریپ

لڑکی کی شکایت پر اسٹیٹ ایجنٹ اور اس کے ڈرائیورکو گرفتار کرلیا گیا،بھارتی پولیس

جمعہ 24 جنوری 2020 00:01

بھارت میں نوکری دلوانے کے بہانے 24 سالہ لڑکی کا ریپ
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) بھارت کے شہر سکندر آباد میں نوکری کی خواہش مند 24 سالہ لڑکی کو نشہ آور مشروب پلانے کے بعد 42 سالہ شخص نے ان کا مبینہ طور پر ریپ کردیا۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق 24 سالہ لڑکی کا تعلق مہاراشٹر سے ہے جو نوکری کی تلاش میں سکندر آباد آئی تھی۔واقعے کے بعد گرفتار کیے جانے والے 42 سالہ اسٹیٹ ایجنٹ پر الزام ہے کہ اس نے لڑکی کو نوکری دلوانے کی لالچ دے کر مہاراشٹر سے سکندرآباد بلوایا جس کے بعد ایک لانج میں اس کا ریپ کردیا۔

لڑکی کی جانب سے پولیس میں شکایت درج کروانے کے بعد اس اسٹیٹ ایجنٹ اور اس کے ڈرائیور دونوں کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی 18 جنوری کو سکندرآباد پہنچی جس کے بعد وہ لاجز میں رکیں اور اسٹیٹ ایجنٹ سے رابطہ کیا جس نے اسے نوکری دلوانے کا وعدہ کیا تھا۔

(جاری ہے)

لڑکی نے اپنی شکایت میں الزام لگایا کہ اس اسٹیٹ ایجنٹ اور اس کے ڈرائیور نے انہیں لاجز سے لیا اور بعدازاں انہیں نشہ آور مشروب پلایا گیا اور واپس لاجز میں لے آئے۔

البتہ لاجز کے اسٹاف نے اسٹیٹ ایجنٹ کو اندر جانے سے روکا جس کے بعد انہوں نے لڑکی کو مجبور کیا کہ وہ اس لاجز کو چھوڑ کر کسی دوسرے لاجز میں ٹھہرے۔پولیس کے مطابق اسٹیٹ ایجنٹ نے اس لڑکی کے ساتھ اس وقت ریپ کیا جب وہ نشے کی حالت میں تھی۔اگلے ہی روز متاثرہ لڑکی نے پولیس اسٹیشن جاکر اسٹیٹ ایجنٹ اور ڈرائیور دونوں کے خلاف شکایت درج کروائی جس کے بعد اسے طبی معائنے کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے اسٹیٹ ایجنٹ اور ڈرائیور دونوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :