ڈراما سیریل میرے پاس تم ہو کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کی سماعت پر سول عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا

جمعہ 24 جنوری 2020 16:02

ڈراما سیریل میرے پاس تم ہو کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کی سماعت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2020ء) مشہور ڈراما سیریل میرے پاس تم ہو کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کی سماعت پر سول عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔

(جاری ہے)

لاہور کی سول کورٹ میں پاکستان کے مقبول ترین ڈرامے میرے پاس تم ہو کی آخری قسط نشر ہونے سے رکوانے کے لیے دائر کی گئی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سول جج نائلہ ایوب نے درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت میں تمام فریقین کے وکلا نے دلائل مکمل کرلئے جس کے بعد سول جج نائلہ ایوب نے ماہم جمشید کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔