تُرکی: گاہک کو تھُوک دار پیزا کھلانے پر ڈلیوی بوائے کو 18 سال قید کی سفارش
ملزم پرگاہکوں کی زندگی خطرے میں ڈالنے پر پہلے ہی 4 ہزار لیرا کا بھاری جرمانہ عائد کیا جا چکا ہے
محمد عرفان جمعہ 24 جنوری 2020 13:05
(جاری ہے)
مگر اس نوجوان کی جان ابھی چھُوٹنے والی نہیں۔
کیونکہ استغاثہ کی جانب سے ڈلیوری بوائے کو 18 سال کی قید دلوائے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم بُراق اٹھارہ سال کا نوجوان ہے جو تْرکی کے شمال مغربی شہر اسکیسہر کا رہائشی ہے۔ ملزم پیزا بنانے والی ایک کمپنی کا ملازم ہے جسے تیار کردہ پیزا گاہکوں کو گھر میں پہنچانے ہوتے ہیں۔وقوعہ کے روز اُسے انتظامیہ نے ایک گاہک حْسین الیوز کو پیزا پہنچانے کو کہا، جس کا اپارٹمنٹ ایک رہائشی بلڈنگ کی پانچویں منزل پر واقع تھا۔ڈلیوری بوائے نے حُسین کو پیزا ڈلیور کیا۔ابھی اُس نے پیزا کا ڈبہ کھول کر اُس میں سے دو سلائسز کھا ئے تھے کہ اسی بلڈنگ میں مقیم اْس کے بھانجے کا ٹیکسٹ میسج آیا کہ وہ پیزا نہ کھائے۔ چٹخارے دار پیزا چباتے حُسین نے حیرانی کے عالم میں باقی کے پیزا پر ہاتھ صاف کرنے کا ارادہ تھوڑی دیر کے لیے مُلتوی کردیا اورفوری طور پر اپنے بھانجے کو کال کر کے وجہ دریافت کی تو بھانجے نے جو کچھ بتایا، اُسے سُن کر ماموں کے اوسان خطا ہو گئے۔بھانجے کے مطابق اُس نے ڈلیوری بوائے کو گراوٴنڈ فلور پر پیزے کا ڈبہ کھول کر اُس پر تھُوکتے ہوئے دیکھ لیا تھا۔ ملزم نے اپنی اس شرمناک حرکت کی سیلفی بھی لی تھی۔ حُسین کو یہ بات سُن کر اُبکائی سی آنے لگی۔اُس نے چند منٹوں بعد ہی عمارت میں نصب کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کی فوٹیج چیک کی تو بھانجے کی بات کی تصدیق ہو گئی۔ویڈیو میں دیکھا جا سکتا تھا کہ ملزم شیطانی مسکراہٹ کے ساتھ پیزے کا باکس کھولتا ہے پھر اپنا موبائل ہاتھ میں پکڑ کر پیزا پر تھْوک پھینکتا ہے اوربڑی ڈھٹائی سے اس لمحے کی سیلفی اپنے موبائل میں محفوظ کر لیتاہے۔“ گاہک حُسین الیوز نے مشتعل ہو کر قریبی پولیس تھانے میں پیزا کمپنی اور ڈلیوری بوائے کے خلاف مقدمہ درج کروا دیاتھا ۔ مذکورہ نوجوان کو اُس کی ذلیل حرکت پر گرفتار کر لیا گیا۔ استغاثہ کی جانب سے جج صاحبان سے استدعا کی گئی ہے کہ اس گھناوٴنی حرکت پر ملزم کو اٹھارہ سال قید کی سزا سُنائی جائے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.