وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے فوری اقدام پر 12 سالہ افغان بچے کو علاج کیلئے ویزہ مل گیا

جمعہ 24 جنوری 2020 17:03

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے فوری اقدام پر 12 سالہ افغان بچے کو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) سوشل میڈیا پر مدد کی اپیل اور اس کے نتیجے میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے فوری اقدام کے باعث افغانستان سے تعلق رکھنے والے 12 سالہ سیرت اللہ وردک کو علاج کیلئے ویزہ مل گیا۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کی جانب سے جمعے کو جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز کی ہدایت پر 12 سالہ افغان بچے سیرت اللہ وردک کو علاج کیلئے پاکستان آنا تھا،بچے کے ورثاء نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر سوشل میڈیا کے ذریعے وزیر خارجہ سے ویزہ کے اجراء کے لیے مدد کی اپیل کی تھی جس کے نتیجے میں وزیر خارجہ کی خصوصی ہدایت پر بچے کو فوری طور پر ویزہ جاری کر دیا گیا۔

سیرت اللہ وردک نے ویزہ جاری ہونے کے بعد اظہار تشکر کیلئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام بھی نشر کیا ہے۔