امریکی شہر ہیوسٹن میں زوردار دھماکہ

دھماکہ فیکٹری کے اندر ہوا، عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 24 جنوری 2020 17:08

امریکی شہر ہیوسٹن میں زوردار دھماکہ
ہیوسٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔24جنوری 2020ء) امریکا کے شہر ہیوسٹن کے شمال مغربی علاقے میں زوردار دھماکہ ہوا ہے۔ہیوسٹن کی عمارت میں زوردار دھماکے سے شہر لرز اٹھا۔دھماکے کی شدت سے عمارت کے شیشے ٹوٹ گئے۔امریکی میڈیا کے مطابق دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں تاہم کہا جا رہا ہے کہ یہ دھماکہ ہیوسٹن میں ایک فیکٹری کے اندر ہوا ہے۔

دھماکے کے بعد فورا آگ بھڑک اٹھی جب کہ دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی جس سے لوگوں خوف و ہراس بھی پھیل گیا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی وقت کے مطابق یہ دھماکہ صبح 4:25 کے قریب ہوا۔دھماکے کی جگہ پر آگ لگی ہوئی ہے جب کہ ملبہ بھی پڑا ہوا ہے۔ملبہ گرنے کے بعد دھواں آسمان تک پہنچ گیا۔امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں فیکٹری میں ہونے والے دھماکے کے بعد ٹریفک بھی روک دی گئی۔دھماکے کی وجہ سے کھڑکیوں کے شیشے کئی میل دور جا گرے۔پولیس نے تصدیق کی ہے دھماکہ فیکٹری میں ہوا ہے۔پولیس موقع پر پہنچ گئی اور وہاں پر موجود لوگوں کو پیچھے ہٹایا گیا،پولیس کو خدشہ تھا کہ کہیں ایک اور دھماکہ نہ ہو جائے۔دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ قریبی پٹرول اسٹیشن کے دروازے بھی اکھڑ گئے۔