ڈیرہ،موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمنٹ ، ٹریفک قوانین ور روڈ سیفٹی وسیکیورٹی پمفلٹس تقسیم

جمعہ 24 جنوری 2020 18:23

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) ڈیرہ پولیس کی جانب سے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے جی پی او چوک پر موٹر سائیکل سواروں میں مفت ہیلمنٹ ، ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی وسیکیورٹی پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے گلگت بلتستان علی امین خان گنڈہ پور کے علاوہ ڈی پی اوڈیرہ واحد محمود، ڈپٹی کمشنر عمیر خان اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ۔

۔وفاقی وزیر علی امین خان نے لوگوں میں ٹریفک حادثات روکنے کے حوالے سے موٹر سائیکل چلانے والوں میں مفت ہیلمیٹ جبکہ گاڑیاں چلانے والوں میں ٹریفک قوانین کی بُکس اور روڈسیفٹی وسیکیورٹی مہذب شہری منظم ٹریفک کے پمفلٹ تقسیم کیے ۔ضلعی پولیس سربراہ نے کہا کہ تین ماہ کے لیے ڈیرہ اسماعیل خان میں مہذب شہری منظم ٹریفک کے حوالے سے مہم کا اعلان کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کا آج وفاقی وزیر علی امین خان گنڈ ہ پور نے افتتاح کیا ہے۔ جس میں وفاقی وزیر علی امین خان ،ڈپٹی کمشنر اور ضلعی پولیس سربراہ ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام میں ٹریفک کے حادثات روکنے کے حوالے سے موٹر سائیکل چلانے والوں میں ہیلمنٹ کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے ، ٹریفک قوانین کی آگا ہی اور روڈ سیفٹی و سیکیورٹی کے پمفلٹس سمفت تقسیم کیے گئے۔ ڈیرہ پولیس کے مطابق آئندہ تین ماہ کے دوران شہر کے مختلف مقامات پر سینکڑوں ہیلمیٹ لوگوں میں تقسیم کیے جائیں گے ۔ مہم کا مقصد ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام میں مہذب شہری بن کر اس شہر کی منظم ٹریفک کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے حوالے سے شعور کی بیداری ہے ۔

متعلقہ عنوان :