وزیر اعظم نے گندم اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے اُنہی دو لوگوں کی کمیٹی بنائی، جنہوں نے گندم ایکسپورٹ کروائی تھی
دو اہم شخصیات حکومت اور تحریک انصاف کا پلیٹ فارم استعمال کر کے اپنی شوگر مِلوں کا دفاع کرتی پھرتی ہیں معروف اینکر نے دعویٰ کر دیا کہ مُلک کی 40 فیصد چینی جہانگیر ترین اور خسرو بختیار مِل کر بناتے ہیں
محمد عرفان
ہفتہ 25 جنوری 2020
11:44
(جاری ہے)
بھئی یہ قیمتیں کیسے کم ہونی ہیں۔ جو پہلے گندم ایکسپورٹ کرا دیتے ہیں اور پھر حکومت کے فیصلے سے پہلے ہی امپورٹ کرانے کا اعلان کر دیتے ہیں۔ کمیٹیوں کے اجلاس نہیں ہو رہے، خان صاحب نے ان دو کی کمیٹی بنائی ہے۔
اس پر وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ دیکھیں جی، کسی کو بھی نہیں لگایا ہوا۔ میں یہ سمجھتا ہوں کہ ای سی سی کا میں پیدائشی ممبر ہوں۔ شروع سے ہی میں ہر دور میں ممبر رہا ہوں۔ اور ہر حکومت نے مجھے ای سی سی میں رکھا ہے، بے شک میں ریلوے میں ہوں یا انڈسٹری میں ہوں یا انویسٹمنٹ میں ہوں۔ میں نے پرائس کنٹرول کمیٹی کی کوئی میٹنگ نہیں کی۔ ای سی سی کے بعد ہمیشہ یہ ہوتا تھا کہ پانچ چھ وزیر بیٹھ کر ہمیشہ پرائس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ میں بیٹھتے تھے۔ لیکن میں ابھی تک کسی پرائس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ میں شامل نہیں ہوا۔ اس لیے میں نہیں کہتا کہ خسرو بختیار بیٹھا ہوا ہے یا جہانگیر ترین بیٹھا ہوا ہے۔ شوگر مافیا اتنی طاقتور ہے کہ ممکن ہے ان دونوں قابلِ احترام شخصیات کو بھی بائی پا س کرتے ہوں۔ شاہزیب خانزادہ نے وفاقی وزیر کے جواب میں دعویٰ کیا کہ مُلک کی 40 فیصد چینی جہانگیر ترین اور خسرو بختیار مِل کر بناتے ہیں۔ ان میں سے ایک طاقتور وزیر ہے اور دُوسرے ایک طاقتور وزیر اعظم کے طاقتور دوست ہیں۔ انہیں بھلا کون بائی پاس کر سکتا ہے؟ اس کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم۔ اینکر نے پھر سوال کیا کہ اگر پرائس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ ہی نہیں ہوتی تو پھر خان صاحب جو فرماتے ہیں کہ مہنگائی بڑھی ہے، وزیر اعظم نے بڑا سنجیدہ قسم کا نوٹس لے لیا ہے، وزیر اعظم نے میٹنگ بُلا لی ہے اور اب کوشش کی جائے گی۔ پھر بھی قیمتیں بڑھتی رہتی ہیں۔ جب پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس ہی نہیں ہو رہے تو پھر خان صاحب کونسی میٹنگ میں تحفظات کا اظہار کرتے ہیں اورایکشن لینے کا کہتے ہیں۔ اس سوال پر شیخ رشید نے جواب دیا کہ میں نے آج تک کبھی پرائس کنٹرول کمیٹی کی میٹنگ نہیں بُلائی، جبکہ میں ای سی سی کا ممبر ہوں، اس کی میٹنگ سے میں نے کبھی غیر حاضری نہیں کی۔ مگر ای سی سی کا ممبر ہونے کے بعد میں آج تک پرائس کنٹرول کمیٹی کی کسی میٹنگ میں نہیں بیٹھا ۔ مزید موسم کی خبریں
-
پنجاب میں19 سے 22 مئی کے دوران بارش، آندھی ،ژالہ باری کا امکان
-
ملک بھر میں بارش اور ڑالہ باری کا الرٹ، این ڈی ایم اے کی وارننگ
-
کراچی میں شدید گرمی کے دوران طویل لوڈشیڈنگ، شہری اذیت میں مبتلا
-
این ڈی ایم اے کا 12سی17 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ موسمی صورتحال کا جائزہ جاری
-
ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا خدشہ، درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان
-
پنجاب میں 2 سے 4 مئی تک بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
-
جیکب آباد ،درجہ حرارت 46 ڈگری تک پہنچ گیا،شدید گرمی کے باعث شہری گھروں تک محدود ہو گئے
-
پنجاب بھرمیں شدید گرمی نے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
-
تیز ہوائوں و گرج چمک کیساتھ بارش کا الرٹ جاری
-
کراچی؛ اتوار کو شہر میں گرم دن ریکارڈ، منگل سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان
-
کراچی میں گرمی زور پکڑنے لگی، اتوار کو موسم شدید گرم رہنے کا امکان
-
ملک بھر میں 20روز میں بارشوں سے 96افراد جاں بحق، 192زخمی ہوئے‘این ڈی ایم اے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.