این ڈی ایم اے کا 12سی17 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ موسمی صورتحال کا جائزہ جاری
منگل 12 مئی 2026 20:29
(جاری ہے)
گلگت، سکردو، ہنزہ، نگر، غذر، دیامر، استور، گانچھے، شگر، کھرمنگ، مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، راولاکوٹ، کوٹلی، میرپور اور بھمبر میں بارش اور گرج چمک متوقع ہے۔خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کالام، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
اسلام آباد، سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں بشمول مری،راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ، بہاولپور اور بہاولنگر میں بارش، آندھی اور ڑالہ باری متوقع ہے۔ سندھ کے مختلف علاقوں حیدرآباد، بدین، ٹھٹھہ، جامشورو اور میرپورخاص میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ این ای او سی کے مطابق 12 سے 16 مئی تک بالائی علاقوں میں اچانک سیلا ب کا بھی خدشہ ہے۔خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی اور مقامی سطح پر سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے،چترال میں دریائے چترال اور اس کے معاون ندی نالوں بیرر گول، اچولگاہ گول اور میرکھانی کے مقامات پراچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے،سوات، دیر، شانگلہ، بونیر، کوہستان، بٹگرام، طورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد اور مالاکنڈ کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے،گلگت بلتستان کے غذر، ہنزہ، نگر، داریل، تانگیر، دیامراور سکردو میں مقامی سیلابی صورتحال کا امکان ہے، دریائے گلگت، شگر، شیوک اور استور کے معاون ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا بھی خدشہ ہے۔آزاد کشمیر کے مظفرآباد، نیلم ویلی اور باغ میں اچانک سیلابی صورتحال اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات بڑھ گئے،عوام شدید موسمی صورتحال کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور کمزورتنصیبات اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں،این ڈی ایم اے نے سیاحوں کو دریاؤں، ندی نالوں اور غیر مستحکم ڈھلوانوں کے قریب کیمپنگ سے گریز کی ہدایت کردی۔ضلعی انتظامیہ کو ریسکیو اور ڈی واٹرنگ مشینری تیار رکھنے جبکہ نشیبی علاقوں کے مکینوں کو ہنگامی انخلا کیلئے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی۔مقامی انتظامیہ اور موسمی ایڈوائزری پر عمل کریں۔ بروقت معلومات کے لئے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ کا استعمال کریں۔ این ڈی ایم اے نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور پیشگی اقدامات کی ہدایت کر دی۔مزید موسم کی خبریں
-
این ڈی ایم اے کا 12سی17 مئی تک ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ موسمی صورتحال کا جائزہ جاری
-
ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر کا خدشہ، درجہ حرارت 50 ڈگری تک جانے کا امکان
-
پنجاب میں 2 سے 4 مئی تک بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
-
جیکب آباد ،درجہ حرارت 46 ڈگری تک پہنچ گیا،شدید گرمی کے باعث شہری گھروں تک محدود ہو گئے
-
پنجاب بھرمیں شدید گرمی نے شہریوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
-
تیز ہوائوں و گرج چمک کیساتھ بارش کا الرٹ جاری
-
کراچی؛ اتوار کو شہر میں گرم دن ریکارڈ، منگل سے درجہ حرارت میں کمی کا امکان
-
کراچی میں گرمی زور پکڑنے لگی، اتوار کو موسم شدید گرم رہنے کا امکان
-
ملک بھر میں 20روز میں بارشوں سے 96افراد جاں بحق، 192زخمی ہوئے‘این ڈی ایم اے
-
مری میں 8 روز سے طوفانی بارشیں: لینڈ سلائیڈنگ کے بعد 'ہائی رسک' الرٹ جاری، ڈی پی او مری کی ٹریول ایڈوائزری
-
سندھ میں 11 اپریل سے شدید گرمی کی لہر کا خدشہ، الرٹ جاری
-
محکمہ موسمیات کی شوال کے چاند کی پیدائش سے متعلق پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.