قصور، سبزیوں کے پودوں کو مختلف امراض سے بچائو کیلئے حفاظتی وتدارکی اقدامات کی ہدایت

ہفتہ 25 جنوری 2020 12:51

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) کھیرے‘کریلے‘ گھیاکدو‘ گھیاتوری ‘حلوہ کدو‘خربوزے ‘تربوزکی ٹنل کاشت شروع ہوگئی ہے جبکہ کاشتکاروں کو سبزیوں کے پودوں کو اکھڑا‘ پچھیتاجھلسائو‘ روئیں دار پھپھوندی ‘کوڑھ اور وائرسی امراض کے حملہ کے خدشہ کے پیش نظر حفاظتی وتدارکی اقدامات کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)قصورمحمدنویدامجدنے ’’اے پی پی‘‘ سے بات کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اکھڑاکی بیماری بیل والی سبزیوں کے ننھے پودوںپرزیادہ ہوتی ہے جس کے حملہ سے اگے ہوئے پودے مرجھاجاتے ہیں اور بڑے پودوں کے تنے کا نچلا حصہ گلا ہوا نظرآتاہے۔انہوں نے کاشتکاروں کو سفارش کی کہ وہ اس بیماری کے تدارک کے لئے فصلوں کے ہیرپھیرکے ساتھ بیج کو پھپھوکش زہر تھائیو فیسنیٹ میتھائل یاکاربینڈا زیم لگاکر کاشت کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بیل والی سبزیوں کے پتوں پر روئیں دار پھپھوندی کے حملہ سے زردرنگ کے دھبے ظاہر ہوتے ہیں اوریہ دھبے پودوں کے تنوں تک پھیل جاتے ہیں نیزمرطوب موسم میں اس بیماری کے شدیدحملہ کی وجہ سے پودے سوکھ جاتے ہیں لہذا 8سی26ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور ہوا میں70فیصد سے زائدنمی ہونے کی وجہ سے اس بیماری کے حملہ کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں اس بیماری کے تدارک کیلئے بیماری سے متاثرہ پودوں کو کھیت سے نکال دیں اور حفاظتی زہروں مینکوزیپ‘ کاپرہائیڈروآکسائیڈ بحساب2سے اڑھائی گرام دوائی فی لیٹر پانی میں ملاکر سپرے کریں۔

متعلقہ عنوان :