جمرود، دہشت گردی سے متاثرہ سرکاری سکولوں میں سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر
ہفتہ 25 جنوری 2020 15:59
(جاری ہے)
محمد شوکت نے کہا کہ ضلع خیبر کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو دور کرنے کیلئے آئندہ مختصر وقت میں سینکڑوں اساتذہ کو بھرتی کیا جارہا ہے جس سے سکولوں میں اساتذہ کی کمی کا مسئلہ بڑی حد تک دور ہوجائے گا۔انہوں نے کہا کہ سکولوں میں نصاب کی کتب کی بر وقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں ماضی میں رونماء ہونے والے نقائص کو دور کیا جائے گا تاکہ بچوں کا قیمتی وقت ضائع نہ ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ پہلے مرحلے میں دہشت گردی سے تباہ شدہ پچاس سرکاری سکولوں کی تعمیر جلد شروع ہوجائے گی جس کا سلسلہ آخری سکول کی تعمیر تک جاری رہے گا۔ سکولوں میں اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے کیلئے کئی کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جبکہ وہ خود بھی وقتاً فوقتاً سکولوں کے دورے کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بچے ملک و قوم کامستقبل ہیں ان کو تعلیم کے زیور سے اراستہ کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،اس اہم شعبے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید تعلیم کی خبریں
-
انٹرمیڈیٹ نے تمام گروپس ریگولر اور آرٹس پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات برائے 2023ء کے نتائج کا اعلان کردیا
-
کراچی میں میٹرک کے امتحانات میں بدنظمی عروج پر پہنچ گئی
-
کراچی میں میٹرک امتحانات، پرچہ لیک ہونے کی روایت تیسرے دن بھی برقرار
-
میٹرک کے امتحانات کا دوسرا روز، دسویں جماعت کا پرچہ بھی سوشل میڈیا پر آؤٹ
-
نوابشاہ میں دسویں جماعت کا مبینہ حل شدہ ریاضی کا پرچہ واٹس ایپ پر وائرل
-
لاہور بورڈ کے تحت انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان شروع
-
کراچی میں میٹرک کے امتحانات، پہلا پرچہ سوشل میڈیا پر وائرل
-
تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے زیر اہتمام انٹر میڈیٹ پارٹ ون (فرسٹ ایئر)کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے،101451طلبا و طالبات حصہ لیں گے
-
انٹرمیڈیٹ امتحانات، جعلی امیدوار پرچہ دیتے گرفتار ،مقدمہ درج
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.