رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملکی برآمدات میں اوسط ماہانہ 59 ملین ڈالر اضافہ

ہفتہ 25 جنوری 2020 15:59

رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملکی برآمدات میں اوسط ماہانہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ملکی برآمدات میںاوسط ماہانہ 59 ملین ڈالر اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں جولائی سے دسمبر2019ء کے دوران گزشتہ سال کے مقابلہ میں 354 ملین ڈالر کی زائد برآمدات کی گئی ہیں اور اس دوران قومی برآمدات کا حجم 11.53 ارب ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی سے دسمبر 2018ء کے دوران برآمدات کا حجم 11.18 ارب ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے 6 مہینوں کے دوران قومی برآمدات میں 354 ملین ڈالر یعنی اوسط ماہانہ 59 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :