عراق میں مسیحی امدادی ادارے کے لیے کام کرنے والے چار غیر ملکی رضاکار لاپتہ

تمام افراد دارالحکومت بغداد میں فرانسیسی سفارت خانے کے قریب سے لاپتہ ہوئے تھے،امدادی ادارہ

ہفتہ 25 جنوری 2020 16:18

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2020ء) عراق میں ایک مسیحی امدادی ادارے کے لیے کام کرنے والے چار غیر ملکی رضاکار لاپتہ ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس ادارے کی جانب سے اس بارے میں گزشتہ رو زمطلع کیا گیا، لاپتہ ہونے والوں میں تین فرانسیسی شہری ہیں جبکہ ایک عراقی ہے۔ فی الحال یہ واضح نہیں کہ آیا انہیں کسی نے اغوا کیا ہے۔ یہ تمام افراد دارالحکومت بغداد میں فرانسیسی سفارت خانے کے قریب سے لاپتہ ہوئے تھے۔ فرانسیسی حکام نے اس معاملے پر بات کرنے سے گزیز کیا۔

متعلقہ عنوان :