حکومت اعلان کردہ پالیسیوں کو جاری رکھے، صدرایف پی سی سی آئی
بجلی اور گیس کے نرخ میںتبدیلی برآمدات کے لئے نقصان دہ ہے ،میاں انجم نثار
ہفتہ 25 جنوری 2020 16:35
(جاری ہے)
دوسری طرف پاکستان میںمارک کے ہائی ریٹ نے بھی انڈسٹری کو متاثر کیا ہوا ہے ۔ پاکستان میں شرح سود 13.25 فیصد جبکہ یہی شرح سود انڈیا میں 5.15 چین میں 4.2 فیصد بنگلہ دیش میں 6فیصدہے ۔ اگر حکومت بجلی کے 7.5 Cents/KWh میں 70 فیصد اضافہ پچھلی سال سے کردے گی تو پاکستانی ایکسپورز کا اعتماد مجروع ہونے کے ساتھ ہمارے خریدار بھی ہم پر بھروسہ کم کردیں گے اگر ہم وقت اور طے کردہ دقیمت پر آرڈر مکمل نہیں کر پائیں گے۔
میاں انجم نثار صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ حکومت کو لانگ ٹرم پالیسی بنانا چاہیے اور جب ایک بار کسی پالیسی کا اعلان کر دیا جائے تو اس میں فوری تبدیلیاں نہ کی جائیں کیونکہ انڈسٹری اپنے تجارتی ماہدے اور پروڈکشن پلان مرتب کے لیتی ہے جس کا دارومدار اعلان کردہ پالیسی پر ہوتا ہے۔ لہذ ا پالیسی میں تبدیلیا ںبرآمدات کے لئے مناسب نہیں۔ اس وقت انڈسٹری حکومت کے اعلان کردہ بجلی اور گیس کے نرخ کی بنیاد پراپنی منصوبہ بندی کر رہی ہے لیکن اگر حکومت نے ریٹ میں تبدیلیاں کردیں تو اس سے برآمدی سیکڑ کے متاثرہونے کا خدشہ ہے۔میاں نجم نثار صدر وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ وہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ کے فیصلہ پر نظر ثانی کریں اور برآمدی سیکٹر کے لئے پہلے سے اعلان شدہ بجلی اور گیس کہ کم نرخ جاری رکھتے ہوئے اس سیکٹر میں استحکام پیدا کریں۔مزید تجارتی خبریں
-
عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ مارکیٹ میںسونے کا بھائوگھٹ گئے
-
انٹربینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ملاجلا رحجان، انڈکس 3.05 پوائنٹس کی کمی کے بعد72761.19 پوائنٹس پربند
-
ڈالراوریوروکے مقابلہ میں پاکستانی کرنسی کی قدرمیں اضافہ
-
لاہور: اوپن مارکیٹ میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی 900 روپے میں فروخت
-
ایس ای سی پی نے لسٹڈ کمپنیوں کے حصص کی شرعی اسکریننگ کے لیے فریم ورک میں ترامیم تجویز کر دیں
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر معمولی کمی ریکارڈ
-
برائلر گوشت کی فی کلو قیمت میں ریکارڈ 78روپے کمی
-
سٹاک ایکسچینج نے73ہزارپوائنٹس کا ایک اور نفسیاتی حد عبور کر لیا
-
زندگی، سندھ حکومت، ماسٹر کارڈ اور پیپل بس سروس نے پاکستان میں پہلے اوپن لوپ ٹرانزٹ حل متعارف کروادیا
-
عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مارٹن ریزر پاکستان پہنچ گئے
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتے کے دوران بھی استحکام رہا، پاکستان بیورو برائے شماریات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.