گوئٹے مالا میں پریکٹس کے دوران ریڈبل ٹیم کا طیارہ گرنے سے 3 افراد جاں بحق

ہفتہ 25 جنوری 2020 23:10

گوئٹے مالا میں پریکٹس کے دوران ریڈبل ٹیم کا طیارہ گرنے سے 3 افراد جاں ..
گوئٹے مالا سٹی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جنوری2020ء) گوئٹے مالا میں شو سے ایک روز قبل پریکٹس کے دوران ریڈ بل ٹیم کا ایروبیٹک طیارہ گرنے سے 3 افراد ہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق وسطی امریکی ملک کے بحر الکاہل کے ساحل پر ازتاپا میں پیش آنے والے اندوہناک حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے گوئٹے مالا کے سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر فرانسس ارگوئٹا نے کہا کہ اس حادثے میں ریڈ بل کی طرف سے سپانسر کئے گئے چیمبلیس ٹیم کے پیشہ ور پائلٹ جو نمائش سے قبل کرتب دیکھا رہا تھا بھی شامل تھا۔

اگرچہ حکام نے متاثرین کی شناخت نہیں کی ہے تاہم مقامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ وہ مرنے والے تینوں افراد کا تعلق امریکہ سے ہے، جاں بحق ہونے والوں میں پائلٹ سمیت دو خواتین بھی شامل ہیں۔ حادثے کی وجہ سے منتظمین نے شو کو معطل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :