دُبئی میں کم سن لڑکی نے والد کی پٹائی کر دی

16 سالہ لڑکی کا والد اُسے رات دیر تک باہر رہنے اور بے باک تصویریں بنانے سے روکتا تھا

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 27 جنوری 2020 13:37

دُبئی میں کم سن لڑکی نے والد کی پٹائی کر دی
دُبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27جنوری 2020ء) دُبئی میں مقیم ایک ایشیائی والد نے پولیس کو رپورٹ درج کرا دی کہ اُس کی کم سن بیٹی نے معمولی سی بات پر اُسے اور اپنی والدہ گالیاں دے ڈالیں ، اور یہیں پر بس نہ کی، بلکہ اپنے باپ کی پٹائی بھی کر دی ہے، جس کے باعث اُس کی ٹانگ زخمی ہو گئی ہے۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اُنہیں ایک ایشیائی شخص کی جانب سے کال آئی کہ اُن کی 16 سالہ نوعمربیٹی نے معمولی سی بحث کے بعد اپنی ماں اور باپ دونوں کو گالیاں دے ڈالیں اور پھر اپنے باپ پر جھپٹ پڑی۔

والد کے مطابق غضبناک بیٹی نے والد کو زوردار لات بھی دے ماری جس کے باعث بزرگ والد کی ٹانگ زخمی ہو گئی۔ دُکھی والد کا کہنا تھا کہ وہ اپنی قابو سے باہر بیٹی کا ہر طرح سے خیال رکھتا ہے، اُسے کھانے اور پہننے کو بہترین اشیاء فراہم کرتا ہے، مگر وہ پھر بھی نافرمانی پر اُتری ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

والدین کے مطابق وہ اپنی بیٹی کو منع کرتے تھے کہ وہ زیادہ آزاد روی نہ اپنائے اور زیادہ دیر تک گھر سے باہر نہ رہا کرے، اور نہ ہی اپنے مرد دوستوں کے ساتھ بے باک تصویریں لیا کرے۔

اس سے اُن کی بدنامی ہوتی ہے۔ جب بیٹی نے اُن کی نصیحتیں سُننے کے بعد بات ماننے سے انکار کر دیا تو والد نے اُس کا فون چھین لیا اور اُسے منع کر دیا کہ وہ آئندہ رات کو دیر تک گھر سے باہر نہیں رہے گی۔ اس بات پر کم سن بیٹی تشدد اور بدتمیزی پر اُتر آئی اور اپنے والدہ کی پٹائی کر ڈالی۔ والد کا کہنا تھا کہ جب بھی وہ اپنی بیٹی کی ناجائز فرمائشوں کو پُورا کرنے سے انکار کرتے تو وہ بدتمیزی اور تشدد آمیز رویئے پر اُتر آتی ہے۔ پولیس کی جانب سے والدین سے بُرا سلوک کرنے والی بیٹی کو طلب کر کے والدین کا احترام اور اُن سے اچھا برتاؤ کرنے کی ہدایت کی گئی۔ بداخلاق بیٹی کو کونسلنگ سیشنز اٹینڈ کرنے کا پابند بھی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :