ایچ ای سی سکالرشپ کیلئے امیدواروں کی سلیکشن کا کیس نیب نے واپس بھیج دیا، پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کو بریفنگ

آپ نے نیب کو انکوائری مکمل کرنے کو کیوں نہ کہا آئندہ اجلاس میں انکوائری کا آڈٹ دیا جائے،سینیٹر شیری رحمن

پیر 27 جنوری 2020 19:38

ایچ ای سی سکالرشپ کیلئے امیدواروں کی سلیکشن کا کیس نیب نے واپس بھیج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) پی اے سی کی ذیلی کمیٹی کو بتایاگیا ہے کہ ایچ ای سی سکالرشپ کیلئے امیدواروں کی سلیکشن کا کیس نیب نے واپس بھیج دیا۔پبلک اکائونٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت ہوا جس میں سینیٹر مشاہد حسین سید، سینیٹر سیمی ایزدی اور خواجہ شیراز شریک ہوئے ۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا ۔

شیری رحمن نے کہاکہ پی اے سی نے ایچ ای سی کا سپیشل آڈٹ کی ہدایات کی تھیں جو نہیں ہوا۔ بریفنگ میں بتایاگیاکہ ڈائریکٹر فنانس نے ان ہدایات پر عمل کرنا تھا۔ شیری رحمن نے کہاکہ جو افسران غیر قانونی عمل میں ملوث تھے ان کے خلاف کیا اقدام ہوا۔ ایچ ای سی حکام نے بتایاکہ غیر قانونی عمل میں ملوث میں افسران کو پروموشن بھی ملی، ان افسران کیخلاف اب تک کوئی اقدام نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

ایچ ای سی حکام نے بتایاکہ معاملہ عدالت میں ہے لہذا کوئی اقدام نہیں ہو۔ شیری رحمن نے کہاکہ عدالت کا فیصلہ آنے تک انتظار کریں گے، کمیٹی اس معاملے کا سختی سے نوٹس لے رہی ہے۔نیب حکام نے بتایاکہ ایچ ای سی سکالرشپ کیلئے امیدواروں کی سلیکشن کا کیس نیب نے واپس بھیج دیا۔ شیری رحمن نے کہاکہ ایچ ای سی نے سیاستدانوں سے مختلف سلوک کیا۔مشاہد حسین سید نے کہاکہ ہمیں بتایا جائے رقم کہاں گئی ۔ شیری رحمن نے کہاکہ رقم کی واپسی ہو گی اور پینلٹی بھی عائد کی جائیگی۔ آڈیٹر جنرل نے کہاکہ آڈیٹر جنرل نے اس معاملے کو دیکھا لیکن نیب نے کیسے کیس ختم کیا معلوم نہیں ۔ شیری رحمن نے کہاکہ آپ نے نیب کو انکوائری مکمل کرنے کو کیوں نہ کہا آئندہ اجلاس میں انکوائری کا آڈٹ دیا جائے۔