پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کار وں کو 14کروڑ33لاکھ روپے کا خسارہ

پیر 27 جنوری 2020 20:21

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کار وں کو 14کروڑ33لاکھ روپے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2020ء) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روزپیر کومندی کا رجحان غالب رہا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس93.79پوائنٹس کی کمی سی42539.23پوائنٹس کی سطح پر آ گیاجب کہ 48.28فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈکی گئی جس سے سرمایہ کار وں کو 14کروڑ33لاکھ روپے کا خسارہ ہوا تاہم کاروباری حجم گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت 14.69فی صدزائد رہا۔

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کا آغا ز مثبت زون میں ہوا ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں منافع بخش کمپنیوں کے شیئرز کی خریداری کے باعث تیزی رہی جس کے باعث دوران ٹریڈنگ کے ایس ای100انڈیکس 42737پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازاں منافع کے حصول کی عرض سے شیئرز فروخت کا دباو،ْ بڑھ گیا جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور انڈیکس 42471پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا بعد ازاں ریکوری آنے سی42500کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی لیکن مارکیٹ میں مندی کے اثرات غالب رہے اور مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس93.79پوائنٹس کی کمی سی42539.23پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس68.97پوائنٹس کی کمی سے 19737.88پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 67.29پوائنٹس کی کمی سی29462.59پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر350کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سی166کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ169میں کمی اور15میں استحکام رہا ۔ بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں کم ہونے کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں 14کروڑ33لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر79کھرب 59ارب 63کروڑ45لاکھ روپے ہوگیا۔

پیر کو19کروڑ84لاکھ79ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جوجمعہ کی نسبت 2کروڑ54 4لاکھ36ہزار شیئرززائد ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے گیٹرن انڈسٹریز کے حصص کی قیمت 28روپے کے اضافے سے بڑھ کر539روپے اورمحمود ٹیکسٹائیل کے حصص25روپے کے اضافے سی488روپے ہوگئی جب کہ یونی لیور فوڈز اورشیزان انٹرکے حصص کی قیمتوں میں باترتیب 49روپے اور29.99روپے کی کمی ہوئی جس سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت7601روپے اورشیزان انٹرکے حصص کی قیمت519روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے،میپل لیف،پاک انٹر بلک،فوجی سیمنٹ ،پی آئی اے سی،ڈی جی خان سیمنٹ،فوجی فوڈز،ال شہیر،،ایونشین ، چراٹ سیمنٹ اور دیوان سیمنٹ کے شیئرز نمایاں رہے ۔

متعلقہ عنوان :