مغربی بنگال اسمبلی نے بھارتی شہریت قانون کے خلاف قرارداد منظور کرلی ، مودی کے خلاف شدید نعرے

پیر 27 جنوری 2020 23:45

مغربی بنگال اسمبلی نے بھارتی شہریت قانون کے خلاف قرارداد منظور کرلی ..
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2020ء) مغربی بنگال کی اسمبلی نے شہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف قرار داد منظور کرلی ہے ۔تمام قانون سازوں نے شہریت کے مجوزہ ترمیمی ایکٹ کو انسان دشمن اور فرقہ پرست قرار دیا ہے ۔ مغربی بنگال شہریت کے متنازعہ قانون کے خلاف قرار داد منظور کرنے والی چوتھی ریاست بن گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف قرارداد کانگریس نے ایوان میں پیش کی جسے مغربی بنگال کی اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

قرارداد پیش کئے جانے کے دوران نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ شہریت کے مجوزہ ترمیمی ایکٹ کو مسترد کرنے والی ریاستوں میں مغربی بنگال سمیت راجھستان، کیرالہ اور پنجاب بھی شامل ہیں۔