سکائوٹس معاشرے میں نچلی سطح پر شہری ذمہ داریوں کا احساس پیدا کر کے تبدیلی کا محرک بن سکتے ہیں،عارف علوی
کئی اقوام نے قوت ارادی، علم و دانش اور بلند کردار سے دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے،آج ہمیں انہی اصولوں پر چلتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے،غربت، ناخواندگی اور صحت جیسے عام آدمی کے مسائل کے حل کے لئے امن بہت ضروری ہے، صدرمملکت کا خطاب
منگل 28 جنوری 2020 18:33
(جاری ہے)
صدر مملکت نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کے لیے باعث افتخار ہے کہ انہوں نے قائد اعظم کی پیروی کرتے ہوئے آج پاکستان کے چیف سکاؤٹ کی حیثیت سے حلف اٹھایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے طالب علمی کے دور میں بھی سکاؤٹ رہ چکے ہیں اور اس سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ قیام پاکستان کے بعد ابتدائی مشکلات و مسائل کا ادراک کرتے ہوئے قائد اعظم نی قوم کو واضح پیغام دیا تھا کہ تعمیر پاکستان کی راہ میں مشکلات سے گھبرانا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقوام کی تاریخ ایسی مثالوں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے محض وسائل کی بنیاد پر نہیں بلکہ قوت ارادی، علم و دانش اور بلند کردار سے دنیا میں اپنا مقام بنایا ہے،آج ہمیں انہی اصولوں پر چلتے ہوئے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے۔ صدر مملکت نے سکاوٹس پر زور دیا کہ وہ لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرنے اور دنیا کو رہنے کے لئے اچھی جگہ بنانے میں کردار ادا کریں جو لوگوں میں تعلیم، صحت و صفائی کے فروغ اور بدعنوانی کی روک تھام کے متعلق احساس و آگاہی کے ذریعے ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مشرقی سرحد پر کشیدگی کے چیلنج کا سامنا ہے اور پاکستان کی امن کی کوششوں کے جواب میں اس کے لئے مسائل پیدا کئے جا رہے ہیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد اپنے پہلے ہی خطاب میں تمام ہمسائیہ ممالک کو امن کا پیغام بھیجا تھا جس کا بدقسمتی سے مثبت جواب نہیں دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ غربت، ناخواندگی اور صحت جیسے عام آدمی کے مسائل کے حل کے لئے امن بہت ضروری ہے۔ تقریب میں وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت شفقت محمود، پاکستان سکاؤٹس ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.