چین میں کرونا وائرس کے عالمی سطح پر پھیلنے کا خدشہ ہے، عالمی ادارہ صحت

بدھ 29 جنوری 2020 13:17

چین میں کرونا وائرس کے عالمی سطح پر پھیلنے کا خدشہ ہے، عالمی ادارہ صحت
جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 جنوری2020ء) عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے کہا ہے کہ چین میں پائے جانے والے مہلک وائرس کرونا کے عالمی سطح پر پھیلنے کا انتہائی خدشہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارے نے اپنی گذشتہ رپورٹس میں غلطی کا اعتراف کیا ، جن میں اس مہلک وائرس کے پھیلنے سے متعلق ’’ معتدل‘‘ اندیشے کا اظہار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ڈبلیو ایچ او نے اس رپورٹ کے حاشیے (فٹ نوٹ) میں کہا کہ جمعرات ، جمعہ اور ہفتہ کو شائع کردہ سابقہ رپورٹس میں ایک غلطی تھی۔ان میں غلط طور پر کہا گیا تھا کہ اس وائرس کے عالمی سطح پر پھیلنے کا ’’معتدل’’ خطرہ ہے۔جب ڈبلیو ایچ او کی خاتون ترجمان فضیلہ شیب سے اس معاملے کی مزید وضاحت کے لیے کہا گیا توانھوں نے کہا کہ’’ یہ محض الفاظ کے چناؤ کی غلطی تھی۔‘‘ڈبلیو ایچ او نے گذشتہ جمعہ کو کرونا وائرس کو بین الاقوامی صحت عامہ کے لیے ایمرجنسی بھی قرار نہیں دیا تھا۔اس ہنگامی حالت کا ایسے کسی خطرناک مہلک مرض کے پھیلنے کی صورت میں اعلان کیا جاتا ہے جس پر قابو پانے کے لیے عالمی سطح پر مربوط اقدامات درکار ہوں۔

متعلقہ عنوان :