سابق دور میں پی آئی اے کا خسارہ 29 ارب تھا جو اب 11 ارب رہ گیا ہے، غلام سرور خان

جمعہ 31 جنوری 2020 15:29

سابق دور میں پی آئی اے کا خسارہ 29 ارب تھا جو اب 11 ارب رہ گیا ہے، غلام ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2020ء) وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ سابق دور میں پی آئی اے کا خسارہ 29 ارب تھا جو اب 11 ارب رہ گیا ہے ،ایوب خان اور اصغر خان کے دور میں پی آئی اے اپنے عروج پر تھا ،یہ کہنا کہ ائر مارشل کو سی ای او لگانے سے پی آئی اے اوپر نہیں جائیگی یا انہیں تجربہ نہیں یہ بات درست نہیں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پیپلز پارٹی نے پی آئی اے کے ٹھیکہ سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس دیا ۔ مہرین رزا ق بھٹو نے کہاکہ ایک ائر مارشل کو چیئرمین اور پھر سی ای او لگادیا گیا جن کا کمرشل تجربہ تک نہیں ۔ غلام سرور خان نے کہاکہ سابق دور میں پی آئی اے کا خسارہ 29 ارب تھا جو اب 11 ارب رہ گیا ہے ،ایوب خان اور اصغر خان کے دور میں پی آئی اے اپنے عروج پر تھا ۔ انہوںنے کہاکہ یہ کہنا کہ ائر مارشل کو سی ای او لگانے سے پی آئی اے اوپر نہیں جائیگی یا انہیں تجربہ نہیں یہ بات درست نہیں