کورونا وائرس جرمنی میں قدم بڑھا رہا ہے جرمنی کے مغربی شہر سارلینڈمیں ایک اور کورونووائرس کا متاثر سامنے آگیا

ہیمبرگ کے یونیورسٹی کلینک میں کورونا وائرس کا پہلا مشتبہ کیس سامنےآیا ھے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 31 جنوری 2020 16:04

کورونا وائرس جرمنی میں قدم بڑھا رہا ہے جرمنی کے مغربی شہر سارلینڈمیں ..
سارلینڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جنوری2020ء،نمائندہ خصوصی،مطیع اللہ) کورونا وائرس جرمنی میں قدم بڑھا رہا ہے جرمنی کے مغربی شہر سارلینڈمیں ایک اور کورونووائرس کا متاثر سامنے آگیا ۔ ہیمبرگ کے یونیورسٹی کلینک میں کورونا وائرس کا پہلا مشتبہ کیس سامنےایا ھے سرکاری ترجمان کے مطابق ، مریض ہمبرگ کے یونیورسٹی اسپتال زیرنگرانی رکھا گیا ہےاس وقت یہ مریض ہیمبرگ کے یونیورسٹی اسپتال میں ہے۔



حکومتی ترجمان الیگزینڈر زائر نے کہا: ہیمبرگ کے سارلینڈ یونیورسٹی اسپتال میں فی الحال ایک شخص موجود ہے جو ممکنہ طور پر کورونو وائرس سے متاثر ہوسکتا ھے ان کے خون ٹسٹ کیا جارہا ھے۔ان کے مطابق مریض کا علاج یونیورسٹی کے اسپتال میں الگ تھلگ کمرے میں کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈاکٹرز ایمرجنسی بنیادوں پر مریض کے دیکھ بحال کرنے میں مصروف یے خون کے ٹسٹ سے آج جمعہ کی سہ پہر تک نتائج متوقع ہیں۔

حکومتی ترجمان کے مطابق کورونووائرس کے مریض کو تشخص کے بعد مکمل علاج فراہم کرینگے ابھی نشاندہی رپورٹ انے کے بعد واضح ھوگی ۔ واضح رہے کہ جرمنی کے اندر کورونووائرس کا یہ دوسرا کیس سامنا ایا ھے اس قبل بھی کیس ابھی تک زیر علاج ھے جبکہ مُسلسل اس قسم کے اطلاعات موصول ہورہی ھے کہ ہر شہر میں کہی نا کہی کورونووائرس سے متاثر مل رہے ہیں خون ٹسٹ کرنے بعد نتائج کورونووائرس سے نہیں ملتے جس کی تصدیق نہیں کیا جاتا چائنہ کے شہر یوہان سے شروع ھونے والے وائرس نے اب یوروپ سمیت دیگر ممالک کا رخ کرلیا ہے جبکہ مختلف ایشیائی ممالک سے انے والے فلائیٹس کے مسافروں کی نگرانی بھی کی جارہی ھے۔                                                                              

متعلقہ عنوان :