ْگلوکارہ سارہ ارشد نے کراچی کو اپنا مستقل مسکن بنانے کیلئے سوچ بچار اور مشاورت شروع کر دی

پیر 3 فروری 2020 12:23

ْگلوکارہ سارہ ارشد نے کراچی کو اپنا مستقل مسکن بنانے کیلئے سوچ بچار ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2020ء) گلوکارہ سارہ ارشد نے کراچی کو اپنا مستقل مسکن بنانے کیلئے سوچ بچار اور مشاورت شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ گلوکارہ سارہ ارشد نے لاہور میں گلوکاری کے شعبے کی زبوں حالی کے بعد کراچی میں مستقل ڈیرے ڈالنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلہ میں انہوں نے اپنے اہل خانہ اور قریبی دوستوں سے مشاورت بھی شروع کر دی ہے ۔ سارہ ارشد اپنے مستقبل کے حوالے سے کراچی کے پروموٹر وں سے بات چیت کرر ہی ہیں ۔ سارہ ارشد آج منگل کے روزکراچی روانہ ہو ں گی اور اس کے بعد اپنے مستقبل کے حوالے سے حتمی لائحہ عمل کا فیصلہ کریں گی۔

متعلقہ عنوان :