وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے مرکزی مالیاتی بورڈ کی تشکیل کی منظوری دے دی

پیر 3 فروری 2020 16:46

وزیراعظم عمران خان نے تحریک انصاف کے مرکزی مالیاتی بورڈ کی تشکیل کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی مالیاتی بورڈ قائم کر دیا گیا جس کی وزیراعظم عمران خان نے مرکزی مالیاتی بورڈ کی تشکیل کی منظوری دے دی ۔

(جاری ہے)

پیر کو چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا جس کے مطابق نعیم الحق، عامر محمود کیانی اور سراج احمد مرکزی مالیاتی بورڈ میں شامل ہیں ،ارشد داد، شیر علی ارباب، نسیم رحمان عاطف خان اور جمال انصاری بھی مرکزی مالیاتی بورڈ کا حصہ ہیں ۔