ٹیکنالوجی کے باوجود معاشرے میں کتاب پڑھنے کے رجحان میں کمی نہیں آئی،چیئرمین پیمرا محمد سلیم کی ایکسپو سنٹر میں34ویں لاہور انٹرنیشنل بک فیئر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو

جمعرات 6 فروری 2020 16:14

ٹیکنالوجی کے باوجود معاشرے میں کتاب پڑھنے کے رجحان میں کمی نہیں آئی،چیئرمین ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2020ء) چیئرمین پیمرا محمد سلیم نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے باوجود ہمارے معاشرے میں کتاب پڑھنے کے رجحان میں کمی نہیں آئی ’’کتاب ایک ایسا آلہ ہے جسے آپ پوری دنیا کو دیکھ سکتے ہیں‘‘ آپ زندگی کو کتاب سے محروم نہ کریں کتاب آپ میں خود اعتمادی لے کر آئے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایکسپو سنٹر میں34ویں لاہور انٹرنیشنل بک فیئر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

چیئرمین پیمرا نے کہا کہ میں آج کل سٹڈی آف ہسٹری کتاب پڑھ رہا ہوں جو قوموں کی ہسٹری کو جانچنے کے لیے بہت ضروری ہے ، آپ زندگی کو کتاب سے محروم نہ کریں کتاب آپ میں خود اعتمادی لے کر آئے گی، کتاب ایک ایسا آلہ ہے جسے آپ پوری دنیا کو دیکھ سکتے ہیں، کتاب اور انٹرنیٹ کمپلیمنٹری ہے دونوں کو ساتھ لے کر چلنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نالج کتاب کے ذریعے ہی آتا ہے، ٹیکنالوجی کی اہمیت بڑھنے سے کتاب کی اہمیت میں بھی اضافہ ہوا ہے، آرٹیکل 19 کے مطابق ہر کسی کو اظہار رائے کی آزادی ہے ۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یوٹیوب چینلز پر پابندی کا کوئی پلان نہیں ہی ، نوجوان نسل کے لیے کتاب زندگی ہے زندگی کو کتاب سے محروم نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہ جدت پیدا کرتی ہی ۔چیئرمین پیمرا نے مزید کہا کہ نئے چینلز کے لیے بڈنگ کا عمل جاری ہے تین سے چار ماہ میں لائسنس ایشو کیے جائیں گی ۔انہوں نے کہا کہ بک فیئر میں آ کر بہت خوشی ہوئی ہی ۔

فیئر کو دیکھ کر لگا کہ ہمارا معاشرہ زندہ ہے جب لوگوں جب لوگ کتابیں پڑھتے ہیں تو لکھنے والے بھی خود ہی پیدا ہو جاتے ہیں۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے کتاب کی اہمیت کے حوالے کہا کہ جو قومیں کتب بینی کا شوق رکھتی ہیں وہ دنیا میں ممتاز مقام حاصل کرتی ہیں، بک فیئر دور حاضر میں ٹھنڈی ہوا کا ایک جھونکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں یہاں پر خود بھی آنا چاہیے اور اپنے بچوں کو بھی لانا چاہیے تاکہ ان کے اندر کتاب کی محبت پیدا ہوسکے۔